top menu

مخفی TB – ایک پوشیدہ خطرہ

جو کسی کے سانس لینے، کھانسنے یا چھینکنے سے ہوا

میں شامل ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ TB بیکٹریا میں سانس لیتے ہیں تو مندرجہ ذیل میں سے ایک بات ہوگی:

  • آپ کا جسم اکثر بیکٹریا کا ضرر پہنچنے سے پہلے انھیں ہلاک کر دیتا ہے
  • TBبیکٹریا آپ کو بیمار میں مبتلا کر دیتے ہیں – اسے 'فعال  TB' کہتے ہیں
  • TB کے بیکٹریا آپ کے جسم میں سوئے رہتے ہیں – اسے 'مخفی TB' ‘ کہتے ہیں۔

مخفی TB:

اگر آپ کو مخفی TBہے تو آپ میں علامات ظاہر نہیں ہوں گی اور یہ کہ آپ دوسروں تک TB منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ TB کے بیکٹریا آپ کے جسم میں 'سوئے' رہتے ہیں اور آپ کا مدافعتی نظام انھیں قابو میں رکھتا ہے۔ تاہم، بیکٹریا کسی بھی وقت 'بیدار' ہو کر آپ کو بیمار  میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ اس کا زیادہ امکان اس وقت رہتا ہے جب آپ کا مدافعتی نظام تناؤ سے متاثر ہو۔ اینٹی بایوٹک دواؤں سے اس صورت حال کو روکا جا سکتا ہے۔

فعالTB :

اگر آپ کو فعالTBہے تو آپ کو بہت زیادہ بیماری کا احساس ہوگا اور آپ دوسروں تک TBمنتقل کر سکتے ہیں۔ عام علامت میں کھانسی بخار، رات کو پسینہ آنا، وزن میں کمی، بھوک نہ لگنا اور تھکن شامل ہیں۔ فعال TB کا علاج اینٹی بایوٹک دواؤں سے کیا جا سکتا ہے۔

کیا مجھے TBکا خطرہ لاحق ہے؟

آپ کو کوئی  TBکا خطرہ زیادہ ہے اگر آپ:

  • ایسے ملک سے روابط رکھتے ہیں جہاں TB بھی عام ہو
  • کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جسےTBہو یا رہی ہو
  • آپ کی صحت کی حالت ایسی ہے یا طرز زندگی ایسا ہے جس سے آپ کا مدافعتی نظام کمزور پڑتا ہے
  • آپ پُر ہجوم یا کم ہوا دار مکان میں رہتے ہوں
  • آپ صحت یا سماجی نگہداشت کے ماحول میں کام کرتے ہوں

اگر آپ گز شتہ پانچ سال میں یوکے میں آباد ہوئے ہیں؟

اگر آپ گزشتہ پانچ سال میں ایسے ملک سے جہاں TB زیادہ عام ہے یوکے میں آباد ہوئے ہیں، تو آپ کو مخفی TB کی جانچ اور علاج کا دعوت نامہ موصول ہو سکتا ہے۔ یہ جانچ ایسی کسی اسکریننگ سے مختلف ہے جو ویزا کی درخواست پر کارروائی کے حصے کے طور پر  کر ائی ہو۔

اپنی آئندہ صحت کی حفاظت کے لیے اس دعوت نامہ کو قبول کرنا بہتر ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

علاج کے بغیر 10 میں 1کا امکان ہے کہ آپ کی زندگی کے دوران مخفی  TBفعال TB بن جائے گی۔

BCGکا ٹیکہ لگوا چکنے کے بعد بھی آپ کوTB  ہو سکتی ہے – BCG 100%مؤثر نہیں ہوتا۔

TB کے سینےکے ایکس- رے پھیپھڑوں کی فعال TB کا سراغ نہیں لگا سکتے – آپ کو پھر بھی مخفی TBبھی ہو سکتی ہے۔

 TBکی تشخیص کے بارے میں

 اگر آپ میںTB کی کوئی علامات ہیں یا آپ مخفی TBکے بارے میں فکرمند ہیں تو ملاقات کے لیے جنرل پریکٹیشنر (GP)  سرجری کو فون کریں۔  اگر آپ کا کوئی جنرل پریکٹیشنر(GP) نہ ہو تو آپ www.nhs.uk پر اندراج کرانے سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔  GPسروسز یوکے میں ہر کسی کے لیے کھلی رہتی ہیں۔

 آپ کی ملاقات پر TB سے آپ لاحق خطرے اور فعال TBکی کس طرح کی علامات کو تلاش کرنے کے لیے آپ سے بعض سوالات کرے گا۔ اس کے بعد ڈاکٹر تین میں سے ایک جانچ کی سفارش کرے گا:

TB جلد جانچ یا خون جانچ – جانچ کی ان دونوں قسموں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کیا آ پ کبھی TB بیکٹریا کے رابطے میں رہے ہیں۔

­سینے کا ایکس - رے – اس میں پھیپھڑے میں فعال TB کی علامات دیکھی جاتی ہیں۔

اگر آپ کو ان تینوں جانچوں میں کسی کا نتیجہ مثبت ملتا ہے ، تو آپ کی ماہرین TB کی نگہداشت میں مزید تشخیصی جانچیں انجام دی جائیں گی  اور آپ کا مناسب علاج کیا جائے گا۔

TB کے علاج کے بارے میں

فعال TB : فعال TB کے علاج میں کم از کم چھ ماہ کا وقت لگتا ہے اور عموماً چار اینٹی بایوٹک دوائیں درکار ہوتی ہیں۔

مخفیTB : مخفی TB کا علاج اکثر مختصر مدت کا ہوتا ہے اور فعال TBکے مقابلے میں اس میں چند ہی اینٹی بایوٹک دوائیں درکار

ہوتی ہیں۔

جیساکہ تمام دواؤں کے ساتھ ہوتا ہےTB کے علاج کے بھی ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں لیکن آپ کا TB صلاح کار  یا نرسز آپ کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

Verified by MonsterInsights